Wednesday, April 24, 2024

اٹالین اوپن ٹینس، رافیل نڈال نے ہم وطن کیرینو بسٹا کو شکست دیدی

اٹالین اوپن ٹینس، رافیل نڈال نے ہم وطن کیرینو بسٹا کو شکست دیدی
September 17, 2020
روم (92 نیوز) اٹالین اوپن ٹینس میں اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ہم وطن کیرینو بسٹا کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔ امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا۔ عالمی نمبر دو ٹینس پلیئر رافیل نڈال نےشاندار کھیل پیش کرے ہوئے چھ، ایک اور چھ، ایک سے کامیابی سمیٹ کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ یونان کے اسٹیفنوس کو اٹلی کے جانک سنر کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، اٹالین کھلاڑی نے ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے اسٹیفنوس کو شکست دی۔ ویمن کیٹگری میں امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کا پہلے راؤنڈ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا، بیلا روس کی آزارنیکا نے وینس ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔