Thursday, April 18, 2024

لاہور موٹروے زیادتی کیس ، عابد کے بھائی صابر اور بہنوئی عارف علی گرفتار

لاہور موٹروے زیادتی کیس ، عابد کے بھائی صابر اور بہنوئی عارف علی گرفتار
September 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے فورٹ عباس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ہوئی۔ عابد کے بھائی صابر اور بہنوئی عارف علی کو گرفتار کر لیا۔ موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں درندے عابد کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی۔ جدید ٹیکنالونی کام آئی نہ ہی روایتی انداز۔ گرفتار ملزم شفقت نے جن ٹھکانوں کا پولیس کو بتایا عابد ملہی وہاں بھی نہ مل سکا۔ ملزم بالا مستری کی گرفتاری بھی سود مد ثابت نہ ہوئی۔ انچارج انویسٹی گیشن گجرپورہ سے تفتیش انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی کے سپرد کر دی گئی۔ ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے 2 ڈی ایس پی مقرر کر دیے گئے۔ سفاک درندے کا شناختی کارڈ بھی بلاک  کر دیا گیا۔ درندے عابد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔ فورٹ عباس سے مرکزی ملزم عابد کے 2 رشتہ داروں کو بھی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملزم عابد علی قبائلی علاقہ میں فرار ہو چکا ہے۔