Thursday, April 25, 2024

حکومتی ارکان کا اجلاس ، وزیراعظم کی تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

حکومتی ارکان کا اجلاس ، وزیراعظم کی تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
September 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مشترکہ اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ارکان کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے اپنے حلقوں کے مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ ارکان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انکے حلقوں کے مسائل حل کیئے جائیں ۔ کچھ ارکان نے گیس اور بجلی کے نئے کنکشن نہ لگنے کا بھی شکوہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی مسائل سے آگاہ ہوں ، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے اجلاس کی اہمیت کو سمجھیں۔ ہم نے پاکستان کے لیے فیٹف بلز کو منظور کرانا ہے۔ وزیراعظم نے تمام ارکان کو  مشترکہ اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔