Friday, March 29, 2024

کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ماں بیٹا جاں بحق

کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ماں بیٹا جاں بحق
September 16, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کرنٹ لگنے کے واقعات رک نہ سکے ،کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ماں، بیٹا جان کی بازی ہار گئے ۔  کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں گھرمیں بجلی کی کھلی تاریں ماں اور بیٹےکی زندگی لے گئے ، ریسکیو حکام کے مطابق ذیشان پانی بھرنے کےلئے موٹر چلاتے ہوئے تار سے چپک گیا  ۔  ماں   اپنے بیٹے کو بچانےکےلئے آئی لیکن کرنٹ نے اس کی بھی جان لے لی۔ گھرمیں  بجلی کی وائرنگ  کاسسٹم ٹھیک نہیں تھا ، بجلی کی تاریں جگہ جگہ سےکھلی ہوئی نظرآرہی تھیں جو ماں اور بیٹے کی موت  کا سسب بن گئی۔