Friday, March 29, 2024

یکطرفہ احتساب ان لوگوں کو نظر آتا ہے جن کی آنکھوں پر پٹی ہے ، چیئرمین نیب

یکطرفہ احتساب ان لوگوں کو نظر آتا ہے جن کی آنکھوں پر پٹی ہے ، چیئرمین نیب
September 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا یکطرفہ احتساب ان لوگوں کو نظر آتا ہے جن کی آنکھوں پر پٹی ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹر میں متاثرین کو رقم کی واپسی کی تقریب ہوئی۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا جن لوگوں نے نیب قوانین نہیں پڑھے وہ کہتے ہیں نیب تو ناک سے مکھی نہیں اڑا سکتا۔ ان کو کہتا ہوں نیب ناک پرمکھی بیٹھنے ہی نہیں دیتا۔ کبھی کسی بےگناہ کےخلاف کرپشن کا کیس نہیں بنایا گیا۔ چیف جسٹس کے فیصلے سے ہماری رہنمائی ہوئی۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا عوامی کی شکایت کے ازالے کیلئے کوشان ہیں۔ مضاربہ کیس میں متاثرین کو رقوم کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو سائلین سے ملاقات کا سلسلہ شروع کیا۔ نیب کی کامیابوں کا سہرا تمام عملے کو جاتا ہے ۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا نیب کو کسی قسم کا استثنی حاصل نہیں ۔  تحقیقات کے مراحل کے بعد پیش قدمی کی جاتی ہے ۔ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ احتساب یکطرفہ انکو نظرآتا ہے جن کی آںکھوں پر پٹی ہے۔