Wednesday, April 24, 2024

قوم بھی وزیراعظم کی ہم آواز، کیمیکل کیسٹریشن فار ریپسٹس ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا

قوم بھی وزیراعظم کی ہم آواز، کیمیکل کیسٹریشن فار ریپسٹس ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا
September 15, 2020
لاہور (92 نیوز) 92 نیوزسےگفتگوکےدوران وزیراعظم عمران خان نے ریپ کے مجرموں کو نشان عبرت بنانے کی حمایت کردی۔ قوم بھی وزیراعظم کی ہم آوازہوگئی۔ کیمیکل کیسٹریشن فار ریپسٹس ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد وزیراعظم کی حامی، متعدد لوگوں نے مخالفت بھی کی۔ وزیراعظم نے 92 نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو نشان عبرت بنانے کی تجویز دی، ایسے درندہ صفت افراد کو نامرد بنانے کی صلاح دے دی۔ وزیراعظم پاکستان کی اس تجویز پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد بھی ان کی ہم آواز ہوگئی۔ ہزاروں صارفین نے تجویز کی حمایت کردی۔ انمول نامی صارف نے اسے اچھا فیصلہ قراردیا تو باسط اور خضر نے لکھا کہ ایسے ہی فیصلوں کی وجہ سے انہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا۔ ربیعہ نامی صارف نے لکھاعمران خان نےپہلےدنیاکوکورونا سے بچاو کا طریقہ بتایا اب ریپ کے تدارک کا آئیڈیا دے رہے ہیں۔ سبحان نے اسے محفوظ مستقبل کی جانب قدم قرار دیتے ہوئے کہااب معاشرے کو اس حوالے سے آگاہی بھی دینی ہوگی۔ اظہر کے مطابق انڈونیشیا، چیک ری پبلک، یوکرائن اور امریکی ریاست الباما میں پہلے سے ہی یہ سزائیں دی جارہی ہیں۔ سید واجد نے رائے دی جب قرآن و سنت میں پہلے سے ہی ایسے جرائم کی سزائیں تجویز کردی گئی ہیں تو پھر کیمیائی عمل کی کیا ضرورت ہے؟اریبہ اور عائشہ نے  مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مزید نفسیاتی مسائل جنم لیں گے۔