Thursday, April 18, 2024

کلبھوشن یادیو کیس ، پاکستان اور بھارت کے مابین وکیل کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

کلبھوشن یادیو کیس ، پاکستان اور بھارت کے مابین وکیل کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار
September 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی سزائے موت پر نظرثانی کی اپیل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مقدمے میں وکیل کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اپنا وکیل بھجوانے پر بضد ہے۔ دہلی نے اسلام آباد کو جواب بھجوا دیا۔ وکیل کے تقرر کے لیے پاکستان نے دوسری مرتبہ بھارت کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کی نقل بھی بھارتی ہائی کمیشن کو بھجوائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے بھارت نے دفتر خارجہ کو لکھے گئے خط میں اپنا پرانا مؤقف ہی دہرایا۔ پاکستانی قانون کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ وکیل ہی مقدمے کی پیروی کر سکتا ہے۔ بھارت اپنے جاسوس، نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو مقدمے کی پیروی کے بجائے فرار کیلئے ہیلے بہانے تراش رہا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کلبھوشن کیس زیرسماعت ہے۔