Tuesday, April 16, 2024

موٹروے پر خاتون سے زیادتی ، سی آئی اے کی ٹیم ملزم شفقت کو لے کر لاہور پہنچ گئی

موٹروے پر خاتون سے زیادتی ، سی آئی اے کی ٹیم ملزم شفقت کو لے کر لاہور پہنچ گئی
September 15, 2020
 لاہور (92 نیوز) موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں سی آئی اے کی ٹیم ملزم شفقت کو لے کر لاہور پہنچ گئی ۔ ملزم شفقت علی کے کوائف سب سے پہلے 92 نیوز پر آ گئے۔ مبینہ ملزم شفقت علی کے شناختی کارڈ کی تفصیل بھی حاصل کر لی گئی۔ عابد علی کے بعد موٹروے زیادتی کیس کے دوسرے ملزم شفقت کا تعلق بھی بہاولنگر سے نکلا۔ ملزم بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے جبکہ اس کے شناختی کارڈ پر مستقل اور عارضی پتہ بھی ایک ہی ہے۔ ملزم شفقت علی کے والد کا نام اللہ دتہ اور تاریخ پیدائش 8 اپریل 1997 ہے۔ 23 سال کی عمر میں گھناؤنا کام کرنے والا ملزم فورٹ عباس کے قریب چک نمر 192 سیون آر میں رہائش پذیر تھا۔ دوسرے ملزم عابد کا تعلق بھی بہاولنگر سے ہی ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے ملزم شفقت کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے حاصل شدہ ڈی این اے سے مطابقت رکھتا ہے۔ شفقت کی طرح جلد ہی ملزم عابد علی کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔