Wednesday, April 24, 2024

گھوٹکی، ٹریلر اور گاڑی میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

گھوٹکی، ٹریلر اور گاڑی میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
September 14, 2020
گھوٹکی (92 نیوز) گھوٹکی میں قومی شاہراہ ٹول پلازہ کے مقام پر ٹریلر اور گاڑی میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خراب ٹریلر قومی شاہراہ پر کھڑا تھا کہ دوسرے ٹریلر نے پیچھے سے ٹکر ماردی، بعدازاں پیچھے سے آنے والی گاڑی بھی ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔