Thursday, March 28, 2024

قصور، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ، میاں بیوی اور بچی جاں بحق

قصور، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ، میاں بیوی اور بچی جاں بحق
September 14, 2020
قصور (92 نیوز) قصور میں بھٹہ گوریاں والا چوک پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی، میاں بیوی اور بچی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 2 ملزم گرفتار کرلئے۔ قصور میں بھٹہ گوریاں والا چوک نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ سے میاں بیوی اور 8 سالہ بچی دم توڑ گئی۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ادھر دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قتل کے واقعہ کانوٹس لے لیا، آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ مقتولین کے لواحقین کو ہرقیمت پر انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ بزدار کا کہنا تھا کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس پر پولیس کی فوری کارروائی، 2 ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کے مطابق تھانہ اے ڈویژن پولیس نے واقعہ میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دونوں افراد کو نواحی گاوں کیسر گڑھ سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او قصور کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت خلیل اور غفور کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔