Saturday, April 20, 2024

کیلیفورنیا ، اوریگن اور واشنگٹن کے جنگلات میں آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث چار ملزم گرفتار

کیلیفورنیا ، اوریگن اور واشنگٹن کے جنگلات میں آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث چار ملزم گرفتار
September 13, 2020

کیلیفورنیا ( 92 نیوز) امریکا کی ریاستوں کیلیفورنیا ، اوریگن اور واشنگٹن میں جنگلات کو آگ لگانےمیں مبینہ طورپر ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صرف اوریگن میں دس لاکھ ایکٹر علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے جبکہ کیلی فورنیا میں 19 اور اوریگن میں درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ہلاکتوں کی تعداد 30سے بڑھ چکی ہے۔

امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی ،لاکھوں ایکٹر اراضی جل کر خاکستر ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

آگ لگانے میں ملوث دو افراد کو ریاست واشنگٹن، ایک خاتون کیلی فورنیا اور ایک مرد کو اوریگن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ آگ رہائشی علاقوں تک پھیلنے کے سبب تینوں ریاستوں میں اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

کیلی فورنیا میں اب تک 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اوریگن میں 8 اور واشنگٹن میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

فائرفائٹرز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے مگر آگ بجھانے میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ہزاروں مکانات خاکستر ہوچکے ہیں اور درجنوں افراد لاپتا ہیں۔صدر ٹرمپ پیر کو کیلی فورنیا کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔