Wednesday, April 24, 2024

نیب کرپشن کیخلاف سرگرم ، ایک سال میں 137 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم برآمد کر لی

نیب کرپشن کیخلاف سرگرم ، ایک سال میں 137 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم برآمد کر لی
September 13, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) نیب کرپشن کیخلاف سرگرم ہے۔ ایک سال میں 137 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم برآمد کر لی۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے سب سے زیادہ 91 ارب روپے کی ریکوری کی ۔ جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے 23 ارب برآمد کئے ۔ تھری جی فور جی لائسنس ، ہاوسنگ فراڈ میں بھی نیب راولپنڈی نے بھاری رقوم برآمد کیں۔ نیب لاہور 30 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ نیب کراچی نے 3300 ملین سے زائد  جبکہ نیب سکھر نے 9400 ملین روپے سے زیادہ کی رقم برآمد کی ۔ نیب کا کہنا ہے کہ  کرپٹ عناصر سے رقم پلی بارگین اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں برآمد کی گئی ہے۔ سرکاری خزانے سے لوٹی گئی رقم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو لوٹائی جا چکی ہیں۔ ہاوسنگ فراڈ میں برآمد کی گئی رقم متاثرین میں واپس تقسیم کی جا رہی ہے ۔