Thursday, March 28, 2024

العزیزیہ ریفرنس ، نواز شریف کی سرنڈر کرنے کے حکم پر نظر ثانی کی درخواست

العزیزیہ ریفرنس ، نواز شریف کی سرنڈر کرنے کے حکم پر نظر ثانی کی درخواست
September 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں   نواز شریف نے سرنڈر کرنے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی ، نواز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت پیشی کا حکم ختم کرکے نمائندے کے ذریعے اپیل میں پیش ہونے کا موقع دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو کل طلب کررکھا ہے ، نواز شریف نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر  کی  ۔ نواز شریف کی 4 ستمبر کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک  ہے  جس میں  بتایاگیا کہ نواز شریف ہائیپر ٹینشن، امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں  ۔

میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو دی جانے والی ادویات کا بھی ذکر ہے جبکہ نواز شریف نے طبی بنیادوں پر طلبی کا حکم واپس لینے کی استدعا  کی ۔

نواز شریف نے تمام میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کےساتھ لف کیں۔