Thursday, April 18, 2024

آئی جی پنجاب کی تبدیلی ، 92 نیوز کی خبر پھر درست ثابت ہوئی

آئی جی پنجاب کی تبدیلی ، 92 نیوز کی خبر پھر درست ثابت ہوئی
September 8, 2020
 لاہور (92 نیوز) آئی جی پنجاب کی تبدیلی سے متعلق 92 نیوز کی خبر پھر درست ثابت ہوئی۔ 92 نیوز کے پروگرام دی لاسٹ آور میں گزشتہ روز آئی جی یا سی سی پی او میں سے ایک کی چھٹی کی خبر دی گئی تھی۔ دوسری جانب شعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انعام غنی پنجاب پولیس کے نئے سربراہ مقرر ہو گئے۔ شعیب دستگیر کو سی سی پی او لاہور کے ساتھ اختلافات پر ہٹایا گیا۔ شیخ محمد عمر سی سی پی او تعینات رہیں گے۔ انعام غنی پنجاب کے نئی آئی جی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ وہ فروری 2019 سے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات تھے ۔ اس وقت ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ اس سے پہلے پنجاب پولیس کے فوکل پرسن کے طور پر  بھی کام کیا۔ انعام غنی دو ہزار سولہ سے دو ہزار انیس تک نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے جہاں درس و تدریس کےعمل میں مصروف رہے۔ فروری 2009 سے مارچ 2016 تک فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے ۔ 2005 سے  2009 تک کویت میں پاکستانی  سفارت خانے  میں  قونصلر کے عہدے  پر براجمان رہے۔ کویت جانے سے پہلے 1989 سے 2005 تک انیس برس  ، پاکستان پولیس سروسز میں  مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔ انعام غنی ایک دبنگ افسر کے طور  پر جانے جاتے ہیں جو اس وقت پنجاب کی اہم ضرورت ہے۔