Thursday, April 25, 2024

یوئیفا نیشنز لیگ، اٹلی،پولینڈ،بیلا روس، لتھوانیا، ناروے،رومانیہ اور سکاٹ لینڈ نے اپنے میچز جیت لئے

یوئیفا نیشنز  لیگ، اٹلی،پولینڈ،بیلا روس، لتھوانیا، ناروے،رومانیہ اور سکاٹ لینڈ نے اپنے میچز جیت لئے
September 8, 2020

لندن ( 92 نیوز) یوئیفا نیشنز  لیگ میں سات میچز کا فیصلہ  ہوگیا ۔ اٹلی،پولینڈ ،بیلاروس،لتھوانیا ،ناروے،رومانیہ  اور سکاٹ لینڈ نے اپنے میچوں میں  کامیابی حاصل کر لی ۔

یوئیفا نیشنز  لیگ میں ٹیموں کے درمیان زربردست مقابلے ہوئے  ۔ اٹلی  نے ہالینڈ  کی ٹیم کو  ایک  صفر سے شکست دے دی ۔ اٹلی کی طرف سے نیکولو بریلا نے  ہیڈر پر گول  کر کے ٹیم کو   پوائنٹس ٹیبل پر  پہلی پوزیشن  پر پہنچا دیا،پولینڈ نے گریک اور گروسکی کے گول کی بدولت بوسنیا کو دو ایک سے مات دی ۔

لیگ کے ایک اور میچ  میں  ناروے نے  ناردرن آئر لینڈ کوایک کے مقابلے سے پانچ گول سے آؤٹ کلاس کر دیا  ۔ ناروے کے ہالانڈ اور سورلوتھ نے دو دو ،ایلیونوسی نے ایک گول کیا ۔

دیگر میچوں  میں اسکاٹ لینڈ نے  چیک ریپبلک کو  دو ایک ،رومانیہ نے اسٹریا کو تین  دو سے ہرا دیا ، جب کہ لتھوانیا  نے البانیا  کے خلاف ایک صفرسے کامیابی حاصل کی ، بیلا روس  نے قازقستان کو ایک کےمقابلے میں دو گول سےشکست دےدی۔