Thursday, March 28, 2024

آل پاکستان پرائیویٹ سیکٹرز یونیورسٹیز کے چیئرمین کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

آل پاکستان پرائیویٹ سیکٹرز یونیورسٹیز کے چیئرمین کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات
September 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) آل پاکستان پرائیویٹ سیکٹرز یونیورسٹیز کے چیئرمین  چودھری عبدالرحمان نے  وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ، ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فرو غ کے  حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے نجی شعبے کے کردار کی تعریف کی، انہوں نے کہا تعلیم کے فروغ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے۔

عثمان بزدار کاکہناتھا کہ ایس او پیز کے تحت 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں،سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

چودھری عبدالرحمٰن نے کہا وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے دیرپا اقدامات کررہی ہے۔