Wednesday, April 24, 2024

دریائے سندھ میں طغیانی سے راجن پور ، جام پور اور روجھان کے درجنوں دیہات زیر آب

دریائے سندھ میں طغیانی سے راجن پور ، جام پور اور روجھان کے درجنوں دیہات زیر آب
September 8, 2020

سکھر ( 92 نیوز) دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث راجن پور،جام پور اور روجھان کے درجنوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں  ۔  کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں ، علی پور میں بھی بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیر آب آ چکے ہیں ،متاثرین فلڈ ریلیف کیمپ لگانے کے باوجود بھی امداد کے منتظر ہیں۔

دریا سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے راجن پور ،  جام پور اور روجھان کے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ۔ فصلیں سیلابی پانی میں ڈوب چکی ہیں - زیر آب آنے والے علاقوں میں زمینی راستے منقطع ہونا بھی شروع ہو چکے ہیں ۔ متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں سیلابی ریلا پانچ لاکھ ساٹھ ہزار کیوبک سے تجاوز کر چکا ہے  ،   متاثرہ علاقوں کے مکین پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔

دریائے سندھ میں مسلسل بڑھتی ہوئی طغیانی سے نہ صرف راجن پور بلکہ جام پور کوٹ مٹھن اور روجھان کے سو سے زائد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب چکی ہیں  ۔  بیٹ سونترا ،  کوٹلاں مغلاں،  کچا رکھ شیر مہار ،  شاہ ولی ،  چک دم  ،  میراں پور میں سیلابی پانی سے سینکڑوں خاندان گھروں میں محور ہو کر رہ گئے ہیں ۔

 سیلابی پانی کے متاثرہ مکینوں کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا  ہے ضلعی انتظامیہ نے فلڈ ریلیف کیمپ تو لگا دیے  گئے لیکن تاحال مکینوں کو امداد فراہم نہ کی جا سکی ۔