Thursday, April 25, 2024

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، مبینہ مرکزی ملزم جنید خان کے ماہا کے والد پر جوابی الزامات

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، مبینہ مرکزی ملزم جنید خان کے ماہا کے والد پر جوابی الزامات
September 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں مبینہ مرکزی ملزم جنید خان نے ماہا کے والد پر جوابی الزامات لگا دیئے اور کہا وہ اور ماہا 4 برس سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ ماہا کا اپنے والد آصف شاہ سے پہلا جھگڑا والدہ کو چھوڑنے پر ہوا۔ جنید خان نے پریس کانفرنس میں کہا میرے خلاف پہلا الزام زبردستی دوستی رکھنے کا لگا۔ میں اور ماہا 4 برس سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ ماہا مجھے ویلنٹائن ڈے اور برتھ ڈے پر تحائف دیتی تھی۔ سال 2016 کے آخر میں ماہا سے پہلی ملاقات دوست سکینہ کی مدد سے ہوئی۔ جنید خان کا کہنا تھا اگر میں تشدد کرتا تھا تو وہ بیوی نمبر ون بننے کا نہ کہتی۔ کورونا شروع ہوا تو ماہا کا والد زبردستی میر پورخاص لے گئے۔ آخری وقت تک ماہا سے رابطے میں تھا۔ مجھ پر لڑکیوں کو منشیات کا عادی بنانے کا الزام ہے۔ کوئی کیس اور شکایت میرے خلاف درج نہیں۔ جنید نے ماہا کے والد پر ماہا کی خالہ سے تعلقات کا الزام لگا دیا۔ ماہا کے بھائی کا ڈرگ ٹیسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔