Friday, April 19, 2024

کورونا پھیلنے کا خدشہ، پشاور میں 20 مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل

کورونا پھیلنے کا خدشہ، پشاور میں 20 مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل
September 7, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں ایک بار پھر کورونا وباء پھیلنے کا خدشہ ہے، شہر کے 20 مقامات کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کر دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کئے گئے علاقوں میں بیشتر حیات آباد کے مختلف سیکٹر کی گلیاں ہیں۔ ورسک روڈ، یکہ توت اور دیگر علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ پشاور میں ایک بار پھر کورونا وباء پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈائون کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرپشاور کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق حیات آباد، گلشن رحمان کالونی، ورسک روڈ، یکہ توت، یونیورسٹی ٹائون اور دیگر نواحی علاقوں کی بیس گلیوں کو آج سے لاک ڈائون کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون ان علاقوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث کیا گیا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی جبکہ صرف اشیاء خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔