Tuesday, April 23, 2024

چکوال، لاوہ، کلر کہار، تلہ گنگ اور خوشاب کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، چودھری پرویزالہٰی

چکوال، لاوہ، کلر کہار، تلہ گنگ اور خوشاب کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، چودھری پرویزالہٰی
September 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث تباہی پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا چکوال، لاوہ، کلر کہار، تلہ گنگ اور خوشاب کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا اس مرتبہ بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جن سے ان اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ اسپیکر نے کہا ان اضلاع میں تمام فصلیں تباہ، ڈیمز ٹوٹ چکے، اسکول گر گئے جبکہ تمام راستے منقطع ہو چکے ہیں۔ چودھری پرویز الہٰی نے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر یہاں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں حالیہ شدید بارشوں نے گزشتہ کئی سال کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سیلاب کی زد میں آنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔