Friday, April 26, 2024

جی ایچ کیو میں تقریب، آرمی چیف نے جری جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے

جی ایچ کیو میں تقریب، آرمی چیف نے جری جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے
September 7, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) جی ایچ کیو راولپنڈی میں قوم کے جری جوانوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے اعزازات تقسیم کیے۔ بریگیڈیئر ایوب حیدر، لیفٹیننٹ کرنل عدنان علی خان اورلیفٹیننٹ کرنل حافظ عبدالمالک کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، کیپٹن عرفان حسین، کیپٹن حیدر ایوب، صوبیدار خورشید احمد، حوالدار نثار حسین اورنائیک محمد عارف کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر1965ء کا دن ہماری تاریخ کا لازوال باب اور حوصلے کی پہچان ہے۔ 6 ستمبر شہیدوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ شہداء کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کے پیاروں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ شہداء کے پیارے ہمارا فخر ہیں۔ آپ کے سینوں پر سجائے جانےوالے میڈل ہم سب کیلئے باعث افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے دشمن لگا تار سازشوں کا جال بنتے آئے ہیں۔ وطن کی آزادی اور سلامتی ہمارا نصب العین ہے۔ پاک فوج جیسی دلیر اور بہادر فوج کی کمانڈ کرنا میرے کیلئے فاعث فخر ہے۔