Thursday, April 25, 2024

پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن میں یومِ دفاع پاکستان اور یومِ شہداء کے حوالے سے پُروقار تقریب

پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن میں یومِ دفاع پاکستان اور یومِ شہداء کے حوالے سے پُروقار تقریب
September 6, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن میں یومِ دفاع پاکستان اور یومِ شہداء کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا، رواں سال یومِ دفاع اور یومِ شہداء کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے، افواج پاکستان کو لازوال بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے جری جوانوں کی بہادری اور دفاعِ وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور افواج نے اندرونی و بیرونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں۔ وطن عزیز کے دفاع میں افواج کی جرأت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریب میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری پر مبنی مختصر دستاویزی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔