Friday, April 26, 2024

یومِ دفاع، مزارِقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

یومِ دفاع، مزارِقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب
September 6, 2020
کراچی (92 نیوز) یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے۔ یومِ دفاع پاکستان، جوانوں کا جذبہ آج بھی جوان، مزارِقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقارتقریب ہوئی۔ مزارقائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد گئی۔ اصغرخان اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھالے۔ گارڈز میں 3 خواتین سمیت 46 کیڈٹس شامل ہیں۔ مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر نے بانی پاکستان کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اپنے خطاب میں مہمان خصوصی کا کہنا تھا 6 ستمبر 1965ء کو مسلح افواج نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ ایئروائس مارشل شکیل غضنفر نے کہا پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر بھر پور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کا کہنا تھا پاک فضائیہ نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنایا۔