Friday, April 26, 2024

یومِ دفاع، آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

یومِ دفاع، آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی
September 6, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) ملک بھر میں یومِ دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور فاتحہ خوانی کی۔ جنگ ستمبر میں پاکستان کی فتح کے 55 سال مکمل ہوگئے۔ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا روشن باب  ہے۔ 65 کی جنگ میں پاک فوج نے بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ پاک فوج کی 65 کی ضربوں سے آج بھی بھارت کا سینہ چھلنی ہے۔ افواج پاکستان نے شجاعت، دلیری اور جانبازی کی تاریخ رقم کی۔ 65 کی جنگ میں افواج پاکستان نے دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا۔ دشمن کو ایسی شکست فاش ہوئی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔