Thursday, April 25, 2024

یومِ دفاع پر مزارِ اقبال پر پُروقار تقریب، ڈی جی رینجرز پنجاب کی فاتحہ خوانی

یومِ دفاع پر مزارِ اقبال پر پُروقار تقریب، ڈی جی رینجرز پنجاب کی فاتحہ خوانی
September 6, 2020
لاہور (92 نیوز) چھ ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ اقبال پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز پنجاب نے مزارِ اقبال پر فاتحہ خوانی کی۔ 1965ء کی جنگ میں دشمن کو تاریخی شکست دینے کی یاد میں ملک بھر میں محتلف تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ اسی حوالے سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مزارِ اقبال پر بھی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عامر مجید تھے، مزارِ اقبال پر رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈی جی رینجرز نے مزار اقبال پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے جبکہ سلامی بھی پیش کی، اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔