Saturday, April 20, 2024

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، خودکشی سے چند روز پہلے کا وائس نوٹ سامنے آ گیا

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، خودکشی سے چند روز پہلے کا وائس نوٹ سامنے آ گیا
September 3, 2020 ویب ڈیسک

 کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ خودکشی سے چند روز پہلے کا وائس نوٹ سامنے آگیا۔ ماہا نے وائس نوٹ اپنی  دوست کو بھیجا تھا جس میں کہا وہ شدید ذہنی پریشانیوں سے دوچار ہے۔

ڈاکٹر ماہا  نے  وائس نوٹ میں اپنی دوست  کو بتایا کہ وہ کافی عرصہ  پہلے جنید سے تعلقات منقطع کرچکی ہیں جبکہ دوست کو یہ تاکید بھی کہ جنید کے بارے میں ان کی دیگر دوستوں کو کچھ نا بتایا جائے۔ ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس میں انوسٹی گیشن پولیس اب تک تین افراد کو  گرفتار کرچکی ہے جبکہ اس حوالے سے دو مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔