Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کراچی آنے کا پروگرام بتا دیں، بلائیں گے تو ضرور جاؤں گا ، مراد علی شاہ

وزیراعظم کراچی آنے کا پروگرام بتا دیں، بلائیں گے تو ضرور جاؤں گا ، مراد علی شاہ
September 3, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا وزیراعظم کراچی آنے کا پروگرام بتادیں، بلائیں گے تو ضرور جاؤں گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے آٹھ سو ارب  روپے کے میگا منصوبے زیر غور ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹر کے لئے  سب سے مشاورت جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ان ہی اختیارات میں کام کرکے دکھائے گا۔ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ  سندھ بھر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے لاکھوں لوگ براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت پورے سندھ کو ایک نظر سے دیکھے ۔ ایف بی آر نے اگر ٹارگٹ پورے کیے تو صوبوں کو شیئر کیوں پورا نہیں مل رہا۔ وزیراعلی سندھ نے اعلان کیا کہ ہر ضلع کے لئے ایڈوائزری کونسل بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں بولے ملیر کی زمین جس پر چیف جسٹس نے خود کہا تھا کہ یہ پیسہ سندھ حکومت کا ہے ، یہ رقم نہ صرف خرچ سندھ میں ہو گی بلکہ خرچ بھی سندھ حکومت کرے گی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کراچی میں احتجاج پر جو ایف آئی آر درج ہوئی ہے اس پر فیصلہ قانون کے تحت ہو گا۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے بارے میں ذاتی طور پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ امید ہے کہ حتمی فیصلے سے پہلے اعتماد میں لیا جائے تو بہتر ہو گا ۔