Saturday, April 20, 2024

فرانس کی لبنان کا معاشی بیل آؤٹ پیکج روکنے اور سیاستدانوں پر پابندیوں کی دھمکی

فرانس کی لبنان کا معاشی بیل آؤٹ پیکج روکنے اور سیاستدانوں پر پابندیوں کی دھمکی
September 2, 2020

پیرس ( 92 نیوز) فرانس نے لبنان کا معاشی بیل آؤٹ پیکج روکنے اور سیاستدانوں پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔

فرانسیسی صدر عمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ اگلے تین ماہ لبنان میں حقیقی تبدیلی کے لیے انتہائی اہم ہیں، اگر اصلاحات نہ کی گئیں تو حکمران طبقے کے خلاف پابندیاں عائد کر دی جائیں گی،جبکہ بین الاقوامی مالیاتی بیل آؤٹ پیکج بھی روک دیا جائے گا۔

بیروت دھماکے کے بعد لبنان کا دوسرا دورہ کرنے والے میکخواں کا کہنا تھا کہ وہ لبنان نتائج حاصل کرنے اور اصلاحات کے لیے آئے ہیں،وہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اصلاحات کے حوالے سے قابل اعتماد وعدے چاہتے ہیں، جس میں چھ سے بارہ ماہ کے دوران پارلیمانی انتخابات کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ بھی شامل ہے۔