Friday, April 26, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، بڑے ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے وقت کا تعین کر لیا گیا

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، بڑے ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے وقت کا تعین کر لیا گیا
September 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کے بڑے ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے وقت کا تعین کرلیا گیا۔ پاکستان پٹرولیم بورڈ لمیٹڈ کے انتخاب کے لئے ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی منظوری دیدی گئی۔ بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے بھنگ کے طبی اورصنعتی استعمال کیلئے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی۔ فواد چودھری کا کہنا ہے پہلا لائسنس وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پی سی ایس آئی آر کو جاری ہوا۔ تاریخی فیصلہ پاکستان کو یوایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں جگہ دے گا۔ ادھر حکومت کو پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے تین اضلاع میں بھنگ کی کاشت کی تجویز دے دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو نوازشریف سے متعلق ہائی کورٹ کی کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کابینہ اجلاس کے دوران اٹھ کر وزیراعظم سے پاس گئے اور عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق کابینہ میں بات کرنے سے اجتناب کیا۔