Friday, March 29, 2024

اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی میں آتشزدگی، تین تارکین وطن ہلاک

اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی میں آتشزدگی، تین تارکین وطن ہلاک
August 31, 2020

روم ( 92 نیوز) اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 3 تارکین وطن ہلاک جب کہ  5 زخمی  ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تارکین وطن  میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں ، تارکین وطن کو بچانے کے لیے کی جانےوالی امدادی کارروائی میں حصہ لینے والے 2 پولیس افسر بھی آگ سے متاثر ہوئے۔

حادثہ کشتی کے انجن میں آگ لگنے سے پیش آیا۔ کشتی میں 20 تارکین وطن سوار تھے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔