Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
August 30, 2020
سری نگر (92 نیوز) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی بربریت جاری ہے۔ سرینگر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ تین دنوں میں 10 نوجوانوں کو ریاستی غنڈہ گردی کی بھینٹ چڑھادیاگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، تینوں نوجوانوں کو نام نہادسرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیاگیا۔ مودی حکومت نے غیرقانونی زیرقبضہ وادی میں مکمل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ یوم عاشور پر بھی پرامن عزاداروں پر پیلٹ گنز کی برسات کردی گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریاستی تسلط برقرار رکھنےکےلیےقابض فورسز نے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ ادھر دوسری جانب سری نگر میں بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹس سے زخمی ہونے والے نوجوانوں کی دل سوز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔