Saturday, April 20, 2024

سویڈن، قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد فسادات پھوٹ پڑے

سویڈن، قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد فسادات پھوٹ پڑے
August 30, 2020
مالمو (92 نیوز) سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد فسادات پھوٹ پڑے۔ مالمو میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر  مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور اہلکاروں پر مختلف اشیاء پھینکیں جس سے متعدد افسران زخمی ہوگئے۔ فسادات کے دوران 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پرتشدد مظاہرہ اس وقت شروع ہوا جب انتہائی دائیں بازو کی تنظیم کے کارکنوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔