Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم
August 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم دے دیا۔ برساتی نالوں اور واٹر چینلز کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو ایکشن لیا جائے گا۔ واسا اور تمام لوکل گورنمنٹس بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کریں۔ سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے لاہور کے علاقے بند روڈ، وزیر آباد کے نواحی قصبے سوہدرہ، حافظ آباد، کوٹ رادھا کشن اور دیگر علاقوں میں چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ بند روڈ پر گودام کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔ امدادی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔