Wednesday, April 24, 2024

افغانستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی ، صوبہ پروان میں کم از کم 150 افراد جاں بحق

افغانستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی ، صوبہ پروان میں کم از کم 150 افراد جاں بحق
August 28, 2020
 کابل (92 نیوز) افغانستان میں بھی طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ صوبہ پروان میں کم از کم 150 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ضلع چاریکار میں سیلابی ریلے سے 500 گھر تباہ ، کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔ مکانات سیلابی ریلے کے ساتھ آئی مٹی اور کیچڑ تلے دب گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔