Thursday, March 28, 2024

کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر آج چھٹی کا اعلان

کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر آج چھٹی کا اعلان
August 28, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سندھ حکومت نے آج کراچی میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ بلدیات، صحت، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے، ریونیو اور ضروری خدمات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ مراد علی شاہ نے 92نیوز سے گفتگو میں کہا سندھ حکومت متاثرین کی امداد کیلئے متحرک ہے۔ ادھر کراچی میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل سے بدترین اربن فلڈنگ شروع ہو گئی۔ سڑکیں دریا بن گئیں۔ کراچی میں گوٹھوں سے لے کر پوش علاقوں تک کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ گھر، گلیاں، اسپتال، شاہراہیں، انڈرپاسز سب کچھ ڈوب گیا۔ ایئرپورٹ کے رن وے پر بھی پانی آ گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کشتیاں چل پڑیں۔ ضلع ملیر اور کورنگی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ شارع فیصل پر ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔