Friday, April 19, 2024

پہلا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کے میں 6 وکٹوں پر 131 رنز، بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کے میں 6 وکٹوں پر 131 رنز، بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا
August 29, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 16.1  اوورز میں 6 وکٹوں پر 131 رنز بنالیے۔ آخری اطلاعات تک بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ ٹیسٹ کے بعد شاہینوں کو انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کے کڑے معرکہ کا سامنا ہے۔ دونوں ٹیمیں آج اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زور آزما ہیں۔ ٹیسٹ کے بعد شاہینوں کو چھوٹے فارمیٹ کا بڑا چیلنج درپیش ہو گا۔ ٹیسٹ ہارنے والے شاہین سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پرجوش ہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بائولنگ اور  فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ پاکستان  کی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں نارمل کرکٹ کھیلوں گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیرز  سے پہلے انگلش اوپنر جیسن روئے انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔