Friday, March 29, 2024

کراچی میں پھر بادل برس پڑے ، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ

کراچی میں پھر بادل برس پڑے ، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ
August 26, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی والوں کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں ، شہر پہلے ہی دریا کا منظر پیش کر رہا ہے کہ بادل پھر برس پڑے ۔

کراچی میں رات گئے بادل برسے ، ڈیفنس  ، اختر کالونی ، کشمیر کالونی میں ہلکی بارش ہوئی ۔ آئی آئی چندریگر روڈ ، ایم اے جناح روڈ ، میمن گوٹھ اور ملیر کے مضافاتی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ۔

بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہو گئے جس سے اہلیان کراچی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔