Friday, April 26, 2024

روشن شیخ کی چھٹی، افتخارشہلوانی سیکرٹری بلدیات سندھ تعینات

روشن شیخ کی چھٹی، افتخارشہلوانی سیکرٹری بلدیات سندھ تعینات
August 25, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کی چھٹی کرا دی، افتخارشہلوانی کو سیکرٹری بلدیات تعینات کردیا گیا۔ گرفتار سابق سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کورڈینیشن ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ نیب نے گذشتہ روز سرکاری اراضی الاٹمنٹ کیس میں روشن علی شیخ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ افتخار شہلوانی کمشنر کراچی کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی بنائے جانے کا امکان ہے۔