Friday, April 26, 2024

کراچی میں کالی گھٹائیں، مختلف علاقوں میں پھر بارش

کراچی میں کالی گھٹائیں، مختلف علاقوں میں پھر بارش
August 24, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی والے پہلی بارشوں کے بعد سنبھلنے بھی نہ پائے تھے کہ بادل پھر برسنے لگے، شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے، بعض علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کے چھٹے اسپیل کا دورانیہ بڑھ گیا، شہر میں کل طوفانی بارش ہوسکتی ہے، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ادھر دوسری جانب کراچی میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث صورتحال ابتر ہے، سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں پھنسے لوگوں کی مدد کیلئے کشتیاں چلائی جارہی ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ ابلتے گٹر، کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر ہیں، یوسف گوٹھ سے بھی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ملتوی کردیا۔