Wednesday, April 24, 2024

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار
August 24, 2020

کیلیفورنیا ( 92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار دے دیا گیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا  کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار دے دیا گیا ، آگ سے اب تک لاکھوں ایکڑ رقبہ اور سیکڑوں عمارتیں جل کر خاکسر ہوچکی ہیں ۔  کیلی فورنیا میں خوفناک آتشزدگی کے شکار جنگل میں گاڑیوں کی انٹری، گاڑی کے ڈیش کیم نے حیران کن مناظر ریکارڈ کرلیے۔

کیلیفورنیا  کے جنگلوں میں لگی خوفناک آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ، 14 ہزار فائرفائٹرز دو ہفتوں سے سیکڑوں گاڑیوں، ہیلی کاپٹرز اور خصوصی طیاروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

آگ10لاکھ ایکڑ اراضی تک پھیل گئی جبکہ تیز ہوا کی وجہ سےآگ پر قابو پانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔آگ سے اب تک 700 سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہوئے ہیں۔ صدرٹرمپ نے آگ کو بڑی آفت قرار دیا ہے۔

کیلیفورنیا  میں  خوفناک آتشزدگی کےشکارجنگل میں گاڑیوں کی انٹری ہوئی ہے۔ اس دوران گاڑی کے ڈیش کیم نے حیران کن مناظر ریکارڈ کرلیے، ہر سو آگ، اڑتی چنگاریاں اور بلند ہوتے شعلے آگ کی شدت کا پتہ دے رہے ہیں۔