Friday, April 26, 2024

چیف جسٹس کراچی کی صورت حال پر نوٹس لیں ، خرم شیر زمان

چیف جسٹس کراچی کی صورت حال پر نوٹس لیں ، خرم شیر زمان
August 23, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا چیف جسٹس کراچی کی صورت حال پر نوٹس لیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا مراد علی شاہ کا دور سندھ کی حکومت کا بدترین دور لکھا جائے گا۔ 12 سالہ بادشاہت کا دو سالہ پنجاب حکومت سے موازنہ شرمناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور عوام سے معافی مانگ کر گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے لاہور کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ لسانیت کو فروغ دینا تو پیپلز پارٹی کو یاد ہے مگر لوگوں کی مدد کرنا یاد نہیں۔ خرم شیر زمان بولے کراچی کا رونا رونے والی پیپلز پارٹی کو کراچی سے صرف مال کھپے۔ کراچی شہر کی نمائندہ جماعت تحریک انصاف ہے۔ کراچی والوں پر سندھ حکومت کے فیصلے اب تھوپنے نہیں دیں گے۔ چیف جسٹس پر بھروسہ ہے وہ اس شہر کو وڈیروں سے بچائیں گے۔