Thursday, April 25, 2024

کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے تقریب، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی شرکت

کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے تقریب، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی شرکت
August 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جشن آزادی اور کشمیری عوام سے یکجتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے شرکت کی۔ کہتے ہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے نوجوان نسل کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کشمیری پرچم کشائی اور پودا لگایا گیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی میں کشمیر ڈیسک کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے نوجوان نسل کا کردار اہم ہوگا۔ ڈی جی ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے لئے نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔ یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمیں جشن آزادی کے موقع پر اپنے مظلوم کشمیریوں کو یاد رکھناچاہئے۔ نوجوان نسل کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ظلم کو اقوام عالم تک پہنچائے۔ جشن آزادی کی تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ ، طلباءو طالبات سمیت فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام سے یکجتی کا اظہار کیا۔