Thursday, April 18, 2024

شہر قائد میں آج سے تیز بارش شروع ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں آج سے تیز بارش شروع ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات
August 21, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی والے پھر تیار رہیں۔ مون سون کا نیا سلسلہ شہر کی جانب بڑھنے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پیر تک کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، بدین، دادو، سکھر، لاڑکانہ، سانگھڑ، عمرکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں مون سون کے چار اسپیلز میں کرنٹ لگنے سے 25 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ تاہم کے الیکٹرک ان واقعات کی ذمہ داری لینے کے بجائے بیشتر واقعات کو شہریوں کی غلطی قرار دیتی رہی، جاں بحق افراد کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔ مون سون کے دوسرے اسپیل میں پولیس اہلکار ارشد علی سمیت تین افرارلقہ اجل بنے تھے۔ بارشوں کے تیسرے اسپیل بھی گارڈن فوارہ چوک،لانڈھی  قذافی ٹاؤن،گلشن حدید اورمویشی منڈی کرنٹ لگنے سے چار افرجاں بحق ہوئے تھے ۔