Friday, April 19, 2024

محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ، یوم عاشورہ تیس اگست بروز اتوار کو ہو گا

محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ، یوم عاشورہ تیس اگست بروز اتوار کو ہو گا
August 20, 2020
کراچی (92 نیوز) محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ، کل 21 اگست بروز جمعہ یکم محرم 1442 ہجری جبکہ یوم عاشورہ تیس اگست بروز اتوار کو ہو گا۔ چاند نظر آنے کا اعلان  چیئرمین مرکزی  رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے شہادتوں کی روشنی میں کیا۔ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا فلیگ مارچ ہوا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ فلیگ مارچ قذافی سٹیڈیم سے شروع ہو کر اچھرہ، شادمان، جیل روڈ، مین بلیوارڈ، کلمہ چوک اور فیروز پور روڈ، چونگی امر سدھو ، نشتر کالونی، گجومتہ سے ہوتا ہوا ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاون، برکت مارکیٹ، کلمہ چوک سے ہوتا ہوا واپس قذافی سٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت ہوئی۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس موبائلز سمیت ریسکیو 1122 نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ مشکوک شحض یا نقل وحرکت کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔ محرم الحرام میں افواہیں پھیلانے والے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ محرم الحرام میں ہونے والی تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔