Saturday, April 20, 2024

کراچی میں ایک اور ضلع کا اضافہ ، ڈسٹرکٹس کی تعداد سات ہو گئی

کراچی میں ایک اور ضلع کا اضافہ ، ڈسٹرکٹس کی تعداد سات ہو گئی
August 20, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایک اور ضلع کا اضافہ ہو گیا۔ ڈسٹرکٹس کی تعداد سات ہو گئی۔ سندھ کابینہ نے ضلع کیماڑی بنانے کی منظوری دے دی۔ سندھ کے کپتان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں کراچی کو مزید تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی۔ 18 لاکھ 33 ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل کیماڑی اب ضلع بن جائے گا۔ کراچی ڈویژن میں نیا ضلع بننے سے اضلاع کی تعداد 7 ہو جائے گی۔ اس وقت کیماڑی اور ملحقہ علاقے ضلع غربی میں آتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ غربی کی سات سب ڈویژن میں سے چار سب ڈویژن نئے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں شامل ہونگی۔ سائٹ، بلدیہ، ہاربر اور ماڑی پور سب ڈویژن کیماڑی ڈسٹرکٹ کا حصہ بن جائیں گی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کچھ وزرا نے یہ تجویز بھی  دی کہ پہلے سے موجود 6 اضلاع کے نام بدل کر اہم شخصیات اور تاریخی مقامات سے منسوب کیا جائے۔ کچھ وزرا نے خیبرپور کو بھی دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دی۔