Thursday, March 28, 2024

چڑیا گھر میں شیر اور شیرنی کی ہلاکت ، زرتاج گل اور ملک امین اسلم کو شوکاز نوٹس ارسال

چڑیا گھر میں شیر اور شیرنی کی ہلاکت ، زرتاج گل اور ملک امین اسلم کو شوکاز نوٹس ارسال
August 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چڑیا گھر میں شیر اور شیرنی کی ہلاکت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ وزیر مملکت زرتاج گل اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم  کو شوکاز نوٹس ارسال کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائلڈ لائف بورڈ ممبران کو توہین عدالت شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا بتائیں کہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نا شروع کی جائے؟ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ ارکان کو 7 روز میں جواب دینے کا حکم دے دیا گیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سیکرٹری ناہید درانی اور پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید کو بھی شوکاز نوٹس ارسال کر دیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو بھی شوکاز نوٹس ارسال ، سینیٹر مشاہد حسین سید ، رکن قومی اسمبلی مریم اورنگ زیب کو بھی شوکاز نوٹس بھجوا دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز بھجوا ئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 11 اگست کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے۔