Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی حکومت کے دو سال تباہی کے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

پی ٹی آئی حکومت کے دو سال تباہی کے ہیں ، مرتضیٰ وہاب
August 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے دو سال تباہی کے ہیں۔ ملک میں مہنگائی 14 فیصد پر ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا یہ تحریک انصاف نہیں تحریک انتقام ہے۔ نظور نظر مافیاز آج وزیراعظم کے اردگر بیٹھے ہیں۔ موجودہ حکومت ہرچیز کا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر نہیں ڈال سکتی۔ گردشی قرض دو اعشاریہ دو کھرب تک پہنچ چکا۔ حکومت نے قرضوں میں 10.3 کھرب اضافہ کیا۔ قرضہ لینے کے بعد بھی کراچی کو ترقیاتی پیکیج نہیں ملا۔ ادھر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہی؟ ان سے کام نہیں ہوتا ، یہ سندھ کارڈ کھیل رہے ہیں۔ صبر نہ آزمائیں، سی ایم ہاؤس کے گھیراؤ میں سب سے آگے ہوں گے۔ انہوں نے کہا بغیر شرط کے سندھ حکومت کا ہاتھ بٹانے کیلئے تیار ہیں۔ اگر آپ کچھ نہیں کرینگے تو آرٹیکل 149 فور اور گورنر راج بھی آئے گا۔ مسائل کا مستقل حل چاہئے تو بااختیار بلدیاتی حکومت لانا ہو گی۔