Thursday, March 28, 2024

حیدر آباد میں نامعلوم شخص نومولود بچہ گلی میں پھینک کر فرار

حیدر آباد میں نامعلوم شخص نومولود بچہ گلی میں پھینک کر فرار
August 19, 2020

حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد میں نامعلوم شخص نومولود بچہ گلی میں پھینک کر فرار ہوگیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچہ پھینکنے والےشخص کو  دیکھاجاسکتاہے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کردیں ۔

حیدرآباد میں پیش آیا عجیب واقعہ جس پر  انسانیت  بھی شرماگئی ، حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 6 کی ایک گلی میں نامعلوم شخص ایک نومولود بچہ گلی میں پھینک کر فرار ہوگیا

بچے کے رونے کی آواز سن کر علاقے کے لوگ گھروں سے باہر نکلے اور پولیس کو اطلاع دی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بچہ گلی میں پھینک کر فرار ہورہا ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس  کے مطابق بچے کی عمر 8 سے 10 دن ہے اور بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے  ، پولیس نے بچہ قاسم آباد کی ایک فیملی کوامانتاً دے دیا ہے۔