Saturday, April 20, 2024

جھوٹ، چوری اور یوٹرن میں عمران خان اور حکومت کے 100 میں سے 100 نمبر ہیں ، مریم اورنگزیب

جھوٹ، چوری اور یوٹرن میں عمران خان اور حکومت کے 100 میں سے 100 نمبر ہیں ، مریم اورنگزیب
August 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا جھوٹ، چوری اور یوٹرن میں عمران خان اور حکومت کے 100 میں سے 100 نمبر ہیں۔ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گزشتہ 2 سال میں جھوٹ بولنے کا عمران خان کا کوئی ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔ دو سال مکمل ہونے پر ایک بھی وعدہ مکمل نہیں ہوا۔ ان ریمارکیبل وزیر اعظم کی ناکامی کی داستان ہے جو وعدے کنٹینر پر کئے وہ تمام اج جھوٹ ثابت ہورہے ہیں۔ ہر شعبہ میں نقصانات،  صدمات کا سامنا ہے۔ کوئی شعبہ نہیں جس میں چوری کرپشن نہ کی گئی ہو۔ ملک میں معاشی بدحالی ،بیروزگاری بھوک اور افلاس ہر طرف چھائی ہوئی ہے ۔ نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا اس حکومت کو مختصر وقت میں بدترین ناکامی کا سامنا ہے۔ عوام سے کہے وعدے کی ہر حقیقت بے نقاب ہو رہی ہے ۔ ہر شعبے میں نقصانات کا سامنا ہے۔ اہلیت اور قابلیت کا جنازہ نکالا گیا ہے ۔ تباہ کن حالات اس وقت عوام کے سامنے ہیں ۔ جس قابلیت و ایمانداری کا دکھاوا کیا گیا وہ محض جھوٹ تھا۔ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب بولیں 2018 میں ہم جو معیشت چھوڑ کر گئے اسکا حال سب کے سامنے ہے۔ نواز شریف کے دور میں چینی 52 روپے کلو تھی۔ عمران خان اور کرپٹ ٹولے کی وجہ سے آج چینی 105 روپے مل رہی ہے۔ پاکستان کی ایکسپورٹ آج نواز شریف کے دور کی ایکسپورٹ سے کم ہے۔ کہاں گئے وہ دعویٰ اور وہ وعدے جو عوام سے کئے تھے۔ آپ نے تو آئی ایم ایف جانے سے قبل خود کشی کرنا تھا۔ آج عوام کے چولہے آئی ایم ایف کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔