Friday, April 19, 2024

نوشہرہ، مسافر بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ، مسافر بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق
August 18, 2020
نوشہرہ (92 نیوز) نوشہرہ کے علاقے جبہ داؤد زئی کیمپ کورونہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق تیز رفتاری کے باعث مسافر بس بے قابو ہوکر الٹ ہوگئی، پانچ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔